سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)ملک ریاض نے سپریم کورٹ میں سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواست دائرکردی۔ ملک ریاض نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں بعض وکلا نے دھمکیاں دی ہیں۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہیکہ گذشتہ سماعت پر کورٹ روم سے باہربعض وکلا نے دھمکیاں دی تھیں۔ لہذا سماعت کے موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی فراہم کی جائے۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ان دھمکیوں کی وجہ سے ان کی ساکھ اور جان کو خطرہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس اداکرنے والے باعزت شہری ہیں اور سیکورٹی کے حق دار ہیں۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سیکورٹی دی جائے تاکہ وہ اپنا کیس بلاخوف و خطر لڑسکیں۔ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اکیس جون کو ہوگی۔