ڈیرہ بگٹی : (جیو ڈیسک) دو مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار گیس تنصیبات کی حفاظت کیلئے گشت کر رہے تھے کہ ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ جس پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جس میں تین حملہ آور مارے گئے۔
ادھر جعفرآباد اور سوئی کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا گیا، جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور ہلاک ہوئے۔