دبئی : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی واقع رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر عائد ہو گی۔
دبئی سے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی پر واضح کر چکا ہے کہ سیریز کی سیکورٹی کے حوالے سے آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں۔
ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اپنے آفیشلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ سیکورٹی پلان کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک آئی سی سی کو سیکورٹی پلان نہیں بھجوایا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے آئی سی سی کوئی ضمانت نہیں دے سکتی۔