سیکیورٹی کونسل کی قرارداد ویٹو کیا جانا مضحکہ خیز ہے۔ ہلیری

Clinton

Clinton

بلغاریہ: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے شام کے بارے میں سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے چین اور روس کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ۔ بلغاریہ کے دارلحکومت صوفیہ میں غیر ملکی ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ اقوام متحدہ میں گزشتہ روز جو کچھ ہوا، وہ مضحکہ خیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ قرارداد کی مخالفت کر رہے ہیں، دمشق میں ہونے والے ظلم کی ذمے داری انھی پر عائد ہوتی ہے۔
انھوں نے تیرہ کے مقابلے میں دو ارکان کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرار داد کی مخالفت کو افسوسناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ قرارداد کے ویٹو ہونے سے شام میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔