سیہون شریف : کار کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Sehwan

Sehwan

سیہون (جیوڈیسک) سیہون شریف میں کار کھائی میں گرنے سے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے دس افراد کار میں سوار ہوکر سہون شریف سے گاں جھانگارا میں مجلس میں شامل ہونے کیلئے جا رہے تھے کہ آٹھ کلو میٹر دور کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری جس سے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔