اسلام آباد: (جیو ڈیسک)آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن نے تین دن کے لئے ہڑتال موخر کر دی ہے، کے کی ہڑتال موخر کردی ہے،سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسیننے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعدتین دن کیلئے سی این جی کی ہڑتال موخر کردی ہے تاہم تین دن میں کوئی مثبت فیصلہ نہ ہوا تو دوبارہ ہڑتال کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافی روکنے کے لئے ہڑتال کی تھی،عوام سے معذرت کرتاہوں انھیں کچھ روز پریشانی کاسامنا کرناپڑا۔ چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی سیس ٹیکس کی مخالفت کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہڑتال موخر کی ہے،مثبت پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ہڑتال کرسکتے ہیں۔