لاہور: (جیو ڈیسک) بجٹ میں ٹیکسز عائد کرنے کے خلاف سی این جی سٹیشنز مالکان کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان قیصر شیخ بھی اظہاریکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے۔
صدر لاہور چیمبرآف کامرس عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ سی این جی پر ٹیکس عائد کرنا سراسر زیادتی ہے جس کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور چار سالوں میں سی این جی کی قیمت میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے اور اگر اسی طرح اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تو اربوں روپے کی یہ انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی این جی انڈسٹری کے مسائل کا جائزہ لے ۔