پاکستان : (جیو ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری نے منظوری دے دی، صدارتی آرڈینس جاری کر دیا گیا۔ ایس ای سی پی کی جانب سیتجویز کردہ اسٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاری کے حوالے سے کیپیٹل گین ٹیکس کی نئی رجیم پر یکم اپریل سے نافذ العمل ہونا تھا تاہم اس میں پچیس دن تاخیر کے بعد بالا آخر صدر آصف علی زرداری نے اس کی منظوری دے دی اور کیپیٹل گین ٹیکس کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
کیپیٹل گین ٹیکس سے متعلق جاری صدارتی آرڈینس کے مطابق سرمایہ کاری کی کم ازکم مدت ایک سو بیس دن ہو گی، آرڈینس کے مطابق دو ہزار چودہ تک سرمایہ کاروں سے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھیجائیں گے جبکہ اس پیکج کا اطلاق میچول فنڈ این بی ایف آئیز ، مودرابہ کمپنیز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں پر نہیں ہو گا۔
آرڈینس کے مطابق سرمایہ کاروں کے بارے میں تمام معلومات نینشل کلیرئنگ کمپنی کو سینٹرل ڈوپپوزٹری کمپنی فراہم کرے گا اور نینشل کلرئینگ کمپنی کیپیٹل گین ٹیکس وصول کرے گی اور سرمایہ کاروں کو سال کے آخر میں سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا جائیگا صدارتی آرڈیننس نینشل کلیئرنگ کمپنی کو موصول ہو چکا ہے۔