سی ڈی سی GRAPوویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے اہتمام ڈینگی کے سلسلے میں سیمینار

گجرات (جی پی آئی)سی ڈی سی GRAPوویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نواز شریف میڈیکل کالج ، یونیورسٹی آف گجرات کے پرنسپل ڈاکٹر سجاد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس تقریب میں ہر شعبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر طلعت شاہ NSMC، یونیورسٹی آف گجرات نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور سی ڈی سی GRAPکا تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا ، تقریب میں کافی نامور شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا ، جس میں پرنسپل NSMC، MSعزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر ، نامور ڈاکٹر اور سرجن ، GRAPکے Resource personڈاکٹر لطیف DDOH، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر واجد ، UOGکی ایڈمنسٹریشن جس میں ڈائریکٹر مسز اذراء غنی اور مختلف ڈائریکٹرز ، میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹ اور UOGکالجز کے پرنسپل اور سٹوڈنٹ نے شرکت فرمائی ، خطاب کرتے ہوئے تمام سپیکرز نے ڈینگی سے بچائو کے طریقے ، علامات کے بارے میں تفصیل بتایا ، سی ڈی او GRAPنے تمام لوگوں کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا آخر میں پرنسپل NSMC، UOGسجاد حسین نے بھی تمام سی ڈی سی GRAPوویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، UOGکی کوششوں کو سراہا ، بعد ازاں واک کا بھی انعقاد کیا گیا ، جو کہ عزیز بھٹی ہسپتال کے گیٹ سے لے کر MSکے دفتر کے باہر ختم کی گئی۔