شارجہ ٹیسٹ : دوسرے روز پاکستان کے 35 رنز پر دو آؤٹ

cricket

cricket

شارجہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں پر 35 رنز بنا لیے ۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم چار سو تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی ۔
شارجہ میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے دو سو 42 رنز سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی ۔ تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا کے آوٹ ہوجانے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ کوشل سلوا اور رنگانا ہیرتھ نے نویں وکٹ کی شراکت میں چون رنز کا اضافہ کیا۔
رنگانا ہیرتھ چوتیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کمار سنگاکارا ایک سو چوالیس، تلکارتنے دلشان بانوے، مہیلا جے وردھنے اور کوشل سلوا نے انتالیس، انتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کیلئے سعید اجمل نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عمر گل نے تین،جنید خان نے دو اور عبدالرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سری لنکن بالرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 35 کے مجموعی اسکور پر اوپنر پولین لوٹ چکے ہیں ۔آٹ ہونے والوں میں محمد حفیظ نے چھ اور توفیق عمر نے انیس رنز بنائے جبکہ محمد امین دس اور یونس خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آٹ ہیں ۔ سری لنکا کی پہلی اننگز پر سبقت حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 378 رنز درکار اور آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔