لاہور سے کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس انیس ماہ کے تعطل کے بعد آج دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ شالیمار ایکسپریس کو صبح چھ بجے لاہور اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا گیا۔ پہلی ٹرین دس بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں سات اکانومی، دو لوئر اے سی اور ایک اے سی پارلر لگایا گیا ہے۔ ٹرین رات بارہ بجے کراچی اسٹیشن پہنچے گی۔
شالیمار ایکسپریس کا کرایہ اکانومی کلاس کا آٹھ سو اسی روپے۔ لوئر مال کا چوبیس سوروپے اور اے سی پارلر اٹھائیس سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین سروس سے جہاں بہت سے لوگ خوش دکھائی دیئے وہیں کچھ مسافروں نے سہولتوں میں کمی پر احتجاج بھی کیا۔