شام:سیکورٹی فورسز، مسلح افراد میں جھڑپیں، 31 ہلاک

syria clashes

syria clashes

شام کے شہر حمص میں فوج سے بغاوت کرنے والے نوجوانوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران اکتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کیمطابق حمص شہر میں سرکاری فورسز کا جمہوریت کے حامیون کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
گزشتہ روز حمص میں فوج سے بغاوت کرنے والے بھگوڑوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں میں سترہ اہلکار چودہ بھگوڑے ہلاک ہوگئے۔ ادھر یورپی یونین نے شام میں حزب اختلاف کی نیشنل کونسل کے قیام کا خیر مقدم کیاہے۔ لیبیا کے عبوری کونسل کی طرز پر بنائی گئی یہ قومی کونسل شام میں جمہوریت کے حامیوں کی نمائندگی کریگی۔ یورپی یونین نے دیگر ممالک پر زور دیاہیکہ وہ شام کی حزب اختلاف کی نیشنل کونسل کو تسلیم کریں۔