انقرہ: ترکی نے شام کی حکومت کو خبردارکیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی فوری بند کرے۔ بصورت دیگر کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔ انقرہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ احمد اوگلو نے کہا کہ شام کے صدربشارالاسد کو متعدد بارحکومت مخالف مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی پراپنی تشویش سے آگاہ کرچکے ہیں، لیکن شامی حکومت مخالفین کیخلاف کارروائی بند کرنے کو تیار نہیں ہے۔ احمد اوگلو نے انتہائی سخت انداز میں شامی حکومت کر خبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی فوری اوربغیر کسی شرط کے بند کرے بصورت دیگرترکی کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔