شامی فوج کی حمص پر شدید گولہ باری

syria homs

syria homs

شامی فوج کی جانب سے حکومت مخالف سرگرمیوں کا مرکز سمجھے جانے والے شہر حمص کو نشانہ بنانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔اس کارروائی میں اب تک سینکڑوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
ادھر روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاورو منگل کو دمشق پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شامی صدر بشار الاسد سے بات چیت کریں گے۔روس شام کا بڑا حمایتی ہے اور اس نے حال ہی میں سلامتی کونسل میں شامی صدر سے اقتدار چھوڑنے کے مطالبے پر مشتمل قرارداد ویٹو کی ہے جس پر اسے مغربی ممالک کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔