شام ترکی کے خلاف فوجی اقدامات سے باز رہے ،طیب اردگان

tayyip

tayyip

ترکی : (جیو ڈیسک) شام نے آج ترک فضائیہ کے ایک اور طیارہ پر فائرنگ کی ہے جس پر ترکی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ شام کے اس ا قدام سے علاقائی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔
ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام تر کی کے خلاف جنگی اقدامات سے باز رہے ، اس سے قبل ترک صدر عبد اللہ گل نے کہا تھا کہ شام کے جنگی اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جمعہ کو شام کی جانب سے طیارہ گرائے جانے کی کارروائی اتفاقی ثابت نہ ہوئی تو ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ آج فائرنگ کا نشانہ بنایا جانے والا طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں جمعہ کے دن گرائے جانے والے طیارے کے پائلٹ کو تلاش کر رہا تھا ۔