شام(جیوڈیسک) شام میں فضائی حملے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، صوبے حلب میں باغیوں نے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا۔
صوبہ حما میں حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد ہلاک اور پچاس شدید زخمی ہوئے۔ حما کا قصبہ حلفایا باغیوں کاگڑھ سمجھا جاتا ہے اور شامی حکومت اس علاقے کو کئی بار بمباری کا نشانہ بنا چکی ہے۔
بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب باغیوں نے صوبے حلب میں فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کے وزیر اطلاعات عمران احد الزیبی نے دمشق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوجیں ابھی تک مضبوط ہیں اور ریاست اپنے تمام اداروں کے ساتھ قائم ہے۔