شام : (جیو ڈیسک) میجر جنرل رابرٹ موڈ کو شام میں امن وامان کو مانیٹر کرنے کیلیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کا سربراہ مقررکردیاگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایڈوانس ٹیم کے رکن نیراج سنگھ کاکہنا ہے کہ شام میں مشن کا جائزہ لینے کے لئے رابرٹ موڈ کی تقرری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کی ہے، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رابرٹ موڈ مشرق وسطی اور شام سے بخوبی آگاہ ہیں،نیراج سنگھ کے مطابق رابرٹ موڈ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے آج دوپہر دمشق پہنچیں گے۔