شام: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 افراد ہلاک

syria

syria

شام (جیوڈیسک)شام میں باغیوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ملک کے مشرقی صوبے دیرایزور میں سیکیورٹی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر توپخانے اور لڑاکا طیاروں سے حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بارہ خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں شامی حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ شورش زدہ شہر ٹریپولی میں فائرنگ کے واقعے میں سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے رہنما کو ہلاک کر دیا گیا۔