شام: فورسز اور باغیوں میں جھڑپ، 170 افراد ہلاک

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک) شام میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جھڑپیں شورش زدہ شہر حما سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 104 شہری اور 54 سکیورٹی اہلکار جبکہ 10 باغی شامل ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے شام کے بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔