شام: مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھتر ہوگئی

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک) شام میں حکومتی فورسز کی جانب سے بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل عام جاری ہے۔ مارے جانے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھتر ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری فلم میں شام کے علاقے قبیر میں ہونے والے اس قتل عام کو دکھایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کو بھی ایک چیک پوسٹ سے واپس کردیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ذرائع نے اپوزیشن پر قتل عام کا الزام عائد کیا ہے۔