شام: مظاہرین کے خلاف کارروائی جاری، ہلاکتیں28 ہوگئیں

Syria Clash

Syria Clash

دمشق: شام میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، لاذقیہ میں ٹینکوں کی گولہ باری اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔
عالمی نشریاتی اداروں اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں شام کی بحریہ نے جنگی جہازوں سے گولہ باری کی اور طویل عمارتوں پر نشانہ باز بٹھا کر احتجاج کیلئے گھر سے باہر نکلنے والوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارروائی کے دوران درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اتوار کو مظاہرین کے خلاف دن بھر جاری رہنے والی کارروائی میں شامی سیکورٹی فورسز نے زمین اور سمندر سے بھی حملہ کیا۔ شام میں حالیہ تشدد میں اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔