نیویارک:(جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے اجلاس میں شام کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام عالم کی انسانی حقوق کی سربراہ ویلیری امس کو شام کے پر تشدد علاقے بابا امر جانے کی اجازت دے تاکہ اس علاقے کو باغیوں سے آزاد کرایا جائے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں انسانی حقوق کی سربراہ کی شام میں جانے کی روس اور چین نے حمایت کرتے ہوئے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا لے جانے کی کوششوں میں مدد کرے اور شام کو امن کی جانب لے جانے میں عالمی دنیا کا مددگار بنے۔دوسری جانب مظاہرین پر فائرنگ کے دوران پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔