یورپی یونین نے شام میں اپوزیشن کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل کی طرف مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا نیک شگون ہے۔ شامی قومی کونسل کا تشدد روکنے اور جمہوری اقدار پر عمل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ شام کے وزیرخارجہ ولید معلم نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے شامی قومی کونسل کو تسلیم کیا اس سے بدلہ لیا جائے گا اور اس ملک کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔