شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، 39 افراد ہلاک

Syria clashes

Syria clashes

شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں متعدد ہلاک ہو گئے ہیں، عرب لیگ نے دشمق میں مشترکہ امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ادھر القاعدہ نے حزب اختلاف کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔

امریکی ٹی وی اور غیر ملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے ساتویں روز بھی حمص میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔ جس میں چالیس کے قریب افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حزب اختلاف نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری فوج گرفتار سویلین کو ٹینکوں پر بھٹا کر باغیوں کو روک رہی ہے۔

دمشق اور دیگر شہروں میں حزب اختلاف نے احتجاج جاری رکھا۔ اور مطالبہ کیا کہ صدر بشارالاسد مستعفیٰ ہو جائیں۔ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے ویڈیو پیغام میں دمشق میں حزب اختلاف کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔