دمشق: شام کی حکومت پر بڑھتے ہوئے عالمی دباو کے باوجود ملک بھر میں حکومت مخالفین کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ حما میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور شدید زخمی ہوگئے۔ اپوزیشن کے خلاف کرک ڈاون کے معاملہ پر ہمسایہ عرب ممالک نے دمشق پر دبا میں اضافہ کر دیا ہے۔ صدر بشارالاسد نے عالمی دبا و کو مسترد کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق صدر بشاالاسد نے وزیر دفاع کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور جنرل علی چب کی جگہ فوج کے چیف آف سٹا جنرل داود راجھا کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔