اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرار داد کی منظوری میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جاری خونریزی کو روکنا عالمی ادارے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں بان کی مون نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان شام کی صورتحال کے حوالہ سے باہمی اختلافات ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ شام میں مزید خونریزی روکنا اور شامی عوام کو موجودہ بحران سے نکالنا عالمی ادارے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔