شام میں قحط کے امکانات ، عالمی ادارہ خوراک

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) شام میں جاری خانہ جنگی اور شدید سردی نے عوام کی غذائی قلت کا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے ، عالمی ادارے کو شام میں قحط کے امکانات کا خدشہ۔

شام میں جاری خانہ جنگی اور اس کے بعد مشرق وسطی میں سردی کی سخت لہر برفباری کے باعث جنگ سے متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ لاکھ شامی غذائی قلت کے باعث قحط جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں طوفانی برفباری سے شامی مہاجر کیمپوں اور اندرون ملک رہنے والے لاکھوں شہریوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خوراک اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا میں کمی کا اصل سبب امدادی اداروں کو محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی خوراک پروگرام شام میں تقریبا پانچ لاکھ افراد کو ماہانہ غذائی امداد فراہم کررہا ہے۔