شام میں قیام امن کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، کوفی عنان

kofi annan

kofi annan

شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے اور اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے تمام فریقوں پر شام میں امن کی بحالی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان میں کوفی عنان نے شام میں موجود تمام گروپوں پر زور دیا کہ وہ قیام امن کے لئے اپنے اختلافات بھلا کر کام کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ شام کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے تمام فریقین ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔