شام میں پرامن تبدیلی کے حامی ہیں، امریکا

America

America

امریکا  (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن شام میں پرامن تبدیلی کا حامی ہے اور شامی اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان پیٹرک وینٹرل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور گوانتانامو سے کسی طالبان قیدی کو رہا کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وسکونسن میں گوردوارے پرفائرنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا امریکا ہر شخص اور قوم کی مذہبی آزادی کا احترام کرتا ہے اور یہ امریکی پالیسی کا اہم ستون ہے۔