شام میں پرتشدد واقعات جاری ہے۔ اور ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دس ہو گئی ہے۔ عرب وزراء خارجہ اقوام متحدہ عرب مشن واپس دمشق بھیجنے پر آئندہ ہفتے غور کریں گے۔ جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے شام کے صدر بشارالاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب ٹی وی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص اور دیگر شہروں میں باغیوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری ہے۔ سرکاری فوج کی گولہ باری میں مکانات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سے تجاوز کر گئی۔ جبکہ گزشتہ پانچ روز سے سیکڑوں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عرب لیگ کے وزرا خارجہ کا اجلاس آئندہ ہفتے قاہرہ میں ہو گا۔ جس میں عرب اور اقوام متحدہ کے مشترکہ وفد کو شام بھیجا جائیگا۔ یہ مبصرین شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد مانیٹر کرینگی۔