شام : (جیو ڈیسک)عالمی مبصرین کی موجودگی کے باوجود شام میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے دوران مزید80 افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ جھڑپیں وسطی شہر حمص کے علاقے حماہ الاربعین میں ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں شام کے شہرحما میں ہوئیں۔ گزشتہ روز بھی بائیس افراد کو ہلاک کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ عالمی مبصرین کے بعض علاقوں میں دورے کے بعد فورسز کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔
سیکورٹی فورسز شامی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے پردستخط کرنے اور اس پرعمل درآمد کی نگرانی کے لیے آنے والے مبصرین کی موجودگی میں کارروائیاں کررہی ہے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی صوبے حلب میں فوجی افسروں اور کیڈٹوں کے ایک قافلے پربم سے حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک ہوگیا۔