شام میں کریک ڈاون،مزید21مظاہرین ہلاک،5سابق فوجی قتل

Syria Protests

Syria Protests

عالمی دباو کے باوجود شام میں مظاہرین کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تازہ کارروائی میں اکیس مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اقوام متحدہ نے کریک ڈاون کی مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ کارروائی حمص میں اس وقت کی گئی۔ جب لوگ گزشتہ روز فوجی کریک ڈاون میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کررہے تھے۔ فوجی کارروائی میں گیارہ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک نوجوان بعد میں زخموں کے تاب نہ لاکر چل بسا۔
ادھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے ایک قرارداد میں شام کی سرکاری فوج کی جمہوریت پسندوں کے خلاف کریک ڈان کی شدید مذمت کی ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عرب لیگ کے امن منصوبے پر عمل کرتے ہوئے کریک ڈاون بند کردیا جائے۔ اور متاثرہ علاقوں سے فوج کو واپس بلایا جائے۔ مختلف علاقوں میں پانچ فوجی بھگوڑوں کو بھی قتل کردیاگیا۔