شام کی حکومت کی جانب سے شام کی بحریہ اور فضائیہ نے کسی بھی ممکنہ بیرونی حملے سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔ شام کی بحریہ اور فضائیہ نے شام پر ممکنہ بیرونی خطرات کے پیش نظر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان فوجی نقل و حمل کے ذریعے شام کی جانب سے عوام کو یہ احساس دلایا جا رہا ہے کہ ملک شدید خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوی نے سمندری حکمت عملی جبکہ فضائیہ نے اپنی فضائی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا کہ شام کی عوام اور فوج ملک کے دفاع پر متحد اور یکجا ہے۔