شام کو اسلحہ کی سپلائی بند کردی جائے گی، ترک وزیر خارجہ

Turkish

Turkish

ترک وزیر خارجہ احمد داد اگلو نے کہا ہے کہ شام کو اسلحے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مقصد شامی حکومت کا مظاہرین پر تشدد بند کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی شام کے اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مالیاتی معاہدے بھی ختم کردے گا۔