شام : (جیو ڈیسک)شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت بشار الاسدکے خلاف جاری مزاحمت کو ایک سال ہوگیا۔حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جاری تشدد کے واقعات میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جس میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔شامی فورسز نے اپوزیشن کے مضبوط گڑھ ادلب پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان نے صدر بشار الاسد سے ملاقات میں امن منصوبے پر بات کی،امن منصوبے میں فوری جنگ بندی،انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور سیاسی مذاکرات کا آغازشامل ہے۔شامی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر بشارالاسد نے امن منصوبے پرمثبت ردعمل ظاہرکیا ہے اور وہ بدامنی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔