شام کی گولہ باری کے بعد ترکی کی جوابی کارروائی

Syria Shelling

Syria Shelling

ترک علاقے میں شامی گولہ باری کے ایک اور واقعے کے بعد ترک فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔ترکی کی خبر ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس قبل ترکی کے سرحدی علاقوں میں شام کی گولہ باری سے پانچ ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

ترکی نے ایکا کیل کے علاقے میں شامی سرحد کے قریب ٹینک اور اینٹی ائر کرافٹ میزائل پہنچا دئیے گئے ہیں۔علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے تاہم کسی تصادم کی اطلاع نہیں ملی۔