امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے بارے میں عرب لیگ کی قرار داد منظور کرکے جلد عمل کروائے۔ منگل کو اقوام متحدہ کے ہو نے والے اجلاس میں ہلیری کا کہنا تھا کہ دنیا کہ پاس دو ہی راستے ہیں یا تو وہ شام کا ساتھ دیں یا پھر بشارالاسد کی پیدا کردہ بدنظمی برداشت کریں ،ہیلری کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں شام کا وقت بدلنے والا ہے۔مگر ہمارا سوال ہیکہ بشارالاسد اور کنتے معصوم شہریوں کی جان لے گا اور ملک کو کتنا غیرمستحکم کرئے گا ۔ اجلاس میں عرب کی جانب سے انہوں نے ایک قرداد بھی پیش کی جس میں شام میں ہونے والے مظالم ۔فوج کی واپسی اور سیسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیاتھا ۔ان کا کہنا تھا اس قرداد کے بارے میں یہ غلط تاثر پیش کیا جارہا ہے کہ ہم شام کو دوسرا لیبیا بنانا چاہتے ہیں یہ شام کا اپنا مسئلہ ہے اور اسے خود ہی حل کرنا چاہیے۔