قاہرہ: (جیو ڈیسک) شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام کے بحران کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کوفی عنان نے شام میں جاری تشدد فوری طور پر بند کرنے مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ عام شہریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی ہے۔ کوفی عنان نے شامی فوج اور باغیوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے مفادمیں جنگ بندی کر کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے کام کریں۔