پیرس : (جیو ڈیسک) فرانس کے صدر فرانسوااولاں نے شام کے صدر بشار الاسد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فرینڈز آف سیریا کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر اولاند کا کہنا تھا کہ شام میں جاری پرتششدد واقعات اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت روکنے کے لئے صدر بشارالاسد کو اقتدارسے علیحدہ ہو جانا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ شام پر عائد پابندیاں مزید سخت کر کے باغیوں کو مدد فراہم کی جانی چاہئیے۔ اجلاس میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم چین اور روس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔