شام کے بحران کے حل کے لئے تیار کی جانے والی قرارداد پرسلامتی کونسل کے رکن ممالک میں اتفاق نہ ہو سکا۔ یورپی اور عرب ممالک کی جانب سے تیار کردہ قرارداد پر بیشتر رکن ممالک نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسودے میں تبدیلی پر اتفاق کیا۔ قرارداد میں شام میں جاری خوں ریزی روکنے کے لئے اقتدار کی منتقلی کی بات تو کی گئی تھی تاہم صدر بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ شامل نہیں تھا۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیر نظر ثانی شدہ مسودہ منظوری کے لئے جلد اپنی حکومتوں کو روانہ کریں گے۔