پشاور : (جیو ڈیسک) شاہین ٹاؤن میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے شاہین ٹاؤن کے ایک مکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے باعث دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والی خواتین اور مردوں پر علاقے میں غلط کاری کے الزامات تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔