پشاور : متنی میں سڑک کنارے بم دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) متنی میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متنی پولیس کے مطابق پولیس کی موبائل دوران گشت جیسے ہی قادر آباد کے علاقے سے گزری اس کے بعد سڑک پرنصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعدبم ڈسپوزل اسکواڈطلب کر لیا گیا جس نے شواہد اکھٹے کئے۔ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکے کیلئے چارسے پانچ کلوگرام بارود استعمال کیا گیا۔ بارودسے بھرا گیس سلنڈر سڑک کنارے پولیس موبائل کو ٹارگٹ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔