آل رائونڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی سیریز کے پیش نظر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی پیشکش ٹھکرادی۔ بی پی ایل ٹیم ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کی خدمات سات لاکھ ڈالر کے عوض حاصل کی تھیں۔ اولین بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نو سے اٹھائیس فروری تک منعقد ہوگی۔ اسی دوران یواے ای میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چارون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلی جائے گی۔ آفریدی ان دنوں آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بی پی ایل کا ٹکرائو پاک، انگلینڈ سیریز سے ہورہا ہے اوران کیلئے ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کر کے قومی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔