ڈوبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے آل رانڈر شاہد آفریدی ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کل سے دبئی میں شروع ہورہی ہے۔
شاہد آفریدی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران ہاتھ پرگیند لگنیسیانجری کا شکار ہوگئے تھے۔ گیند لگنے سے شاہد آفریدی کے ہاتھ پر دو ٹانکے آئے ہیں۔ قومی ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ چوٹ کے معائنے کے بعد کیا جائے گا۔