آل رائونڈر شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ریٹائرہونے کا اعلان نہیں کیاتھا بلکہ اعجاز بٹ کے بورڈ کے تحت نہ کھیلنے کا فیصلہ کیاتھا اب بورڈ تبدیل ہوگیا ہے ملک کیلئے انکی خدمات حاضر ہیں۔ بوم بوم آفریدی نے پی سی بی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی کی بھی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ تاہم انہیں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے اگر سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا تو ضرور کھیلیں گے۔انہوں نے کہاکہ سری لنکاصف اول کی ٹیم ہے اس کے خلاف سیریز کافی مشکل ہوگی