شاہوالی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی مہارت،لاکھوں روپے مالیت کے فرنیچر،لیبارٹی مشینری اور ادویات تک بیچ کھا گئے

مٹھن کوٹ (ڈی جی خان بیورو رپورٹ) شاہوالی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی مہارت۔۔۔لاکھوں روپے مالیت کے فرنیچر،آلات،لیبارٹی مشینری،اور ادویات تک بیچ کھا گئے۔ہسپتال کھنڈرات میں تبدیل مریض روجھان ،راجن پور پہنچنے سے قبل مالک حقیقی سے جاکر ملنے لگے ۔انکوائری کرنے والے ڈاکٹر شمع نور بھی چمک کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے پیٹی بھائی بری بجلی نچلے درجہ چہارم کے ملازموں پر ڈال دی۔۔۔تفصیل کیمطابق راجن پور کے نواحی علاقہ شاہوالی کی سرکاری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے درجہ چہارم کے ملازمین کے ذریعے تمام تر سامان بیچ کھا گئے ،لیبارٹری میں موجود تمام آلات ،یہاں تک کہ فرنیچر بھی بیچ کھا گئے۔

چند ما ہ پہلے ضلع بھر میں شاہوالی ہسپتال بہترین ہسپتالوں میں شمار کیا جاتا تھا جس میں یو ۔اے۔ ای کی حکومت کافی فنڈز مہیا کرتی رہی ۔مگر یہاں کیایم بی بی ایس ڈاکو مبینہ طور پر پورے ہسپتال کا صفایا کر ڈالا ۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈاکٹروں نے قیمتی ساما ن اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر جا رکھے ہیں ۔ جب اس ساری کرپشن کا پول کھل گیا تو ڈاکٹر شمع نور انکوائری آفیسر مقرر ہوئے۔جونوٹوں کی چمک کے سامنے ٹک نہ سکے اور اس نے کمال مہارت سے اپنے پیٹی بھائیوں کا دامن صاف جبکہ ساری بجلی چھوٹے ملازمو ں پر گرادی ۔ہستال کے چھوٹے ملازمین کا کہنا ہے کہ اس جرم میں پورا عملہ برابر کا شریک ہے قیمتی سامان وہ خود گھر لے گئے جبکہ مجرم ہمیں بنا دیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شمع نور بھاری رشوت کے عوض اپنے پیٹی بھائی ڈاکٹروں کو بچا کر الزام ہم پر ڈال دیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ انکوائری کوئی ایماندار آفیسر کرے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا اور اصل چور سامنے آجائیں گے۔مٹھن کوٹ (ڈی جی خان بیورورپورٹ )اوپن میرٹ پبلک سکول کے اساتذہ محنت اور لگن سے قوم کے معماروں پر توجہ دے رہے ہیں۔

شہر میںہر سال نماعیاں کارکردگی اور بہتر رزلٹ کی بنیاد پر اپنی مثال آپ ہے ۔ پرنسپل سید عاشق بخاری کی خدمات اور مثالی کارکردگی اور انکی کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ریپڈ یوتھ ونگ کے سربراہ اے ڈی عامر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیم ،تجربہ کار اسٹاف کی انتھک محنت کی بدولت اوپن میرٹ پبلک سکول کے اسٹوڈنٹس ہر سال پوزیشن لینے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ اس کے علاو ہ اساتذہ کی اپنے طلباء سے نرم رویہ اور دوستانہ ماحول سے بچوں کا ذہن درست سمت کام کرتا ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ اس ادارے کی خوبی یہ ہے کہ اپنے طلباء پر لیٹ فیس پر کوئی چارجز نہیں لگاتے۔ مٹھن کوٹ (ڈی جی خان بیورو رپورٹ) جرائم پیشہ ،ناسور ، سود خوراور عوام کے دشمنوں کو شہر بدر کر دینگے ،مجرم کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ایس ایچ او ،پرویز اختر احمدانی اور سب انسپکٹرعبدالغفار برمانی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو وہ قانون کے شکنجے سیہر گز بچ نہیں سکتے جرائم پیشہ افراد ملک و قوم اور معاشرہ کے دشمن ہیں انکی سرکوبی کے لئے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف جو جنگ کا آغاز ڈی پی او صاحب نے شروع کر رکھی ہے اس کے ذریعے ہم اپنے علاقے میں کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے اب سود خوروں کی جرات نہیں کہ کسی مظلوم پر ظلم کریں انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر کوئی سود خور کسی کو بلاوجہ تنگ کر رہا ہو تو ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں وہ آکر شکایت کریں ہم انہیں سود خوروں سے نجات دع؛لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے تعاون سے ھی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ہم یہاں کے لوگوں کے بھی بے حد مشکور ہیں جو ہمارا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ڈئیر سر پلیز اچھی کوریج کیساتھ شائع کرائیں۔