ابو ظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے ڈھائی سو رنز کے جواب میں پاکستان صرف دو سو تیس رنز بنا کرمیچ ہار گیا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ایلیسٹر کک کی شاندار سنچری اور اسٹیون فن کی چار وکٹوں کی بدولت بیس رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹ پر دو سو پچاس رنز بنائے۔ ایلیئسٹر کک نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کی اور ایک سو دو رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ روی بوپارہ نے اٹھاون رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم دو سو تیس رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ کپتان مصباح الحق اور عمران فرحت سینتالیس، سینتالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ اظہر علی نے اکتیس رنز بنائے۔ انگلش فاسٹ بولر اسٹیون فن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔