شاہ رخ خان کی سلمان کو ان کی نئی فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

Shahrukh and Salman

Shahrukh and Salman

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان اور دبنگ خان میں ویسے تو کبھی نہیں بنی، دونوں ایک دوسرے کے مخالف ہی رہے لیکن اس بار کنگ خان نے سلمان کو ان کی نئی فلم کیلئے بیسٹ آف لک کہہ دیا ہے۔ ویسے تو بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان ایک دوسرے سے دور ہی نظر آتے ہیں۔ کبھی کسی بات پر ان بن تو کبھی کسی بات پر ناراض۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے لیکن شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ان کی سلمان کی نئی فلم کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

کنگ خان کا کہنا ہے کہ فلم میں سلمان اور کترینہ کی جوڑی خوب جچ رہی ہے ان کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا میں سلمان تو کیا ان کا کوئی بھی دوست نہیں۔