شاہ رخ سے زیادہ رومانٹک کوئی نہیں،انوشکا شرما

Anushka Sharma

Anushka Sharma

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ کی نٹ کھٹ حسینہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ شاہ رخ سے زیادہ رومانٹک ہیرو کوئی نہیں۔بالی ووڈ فلم ”جب تک ہے جان” میں کنگ خان کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی انوشکا شرما کا کہنا ہے۔ بالی ووڈ میں اگر کوئی سپر رومانٹک ہیرو ہے تو وہ شاہ رخ خان ہیں۔

انوشکا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی کنگ خان کیساتھ فلم ”رب نے بنا دی جوڑی” سے کیا۔ انوشکا شرما کی کنگ خان کیساتھ یہ دوسری فلم ہے جس کے بعد وہ شاہ رخ کی اداؤں پر فدا ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ رومانٹک ہیرو ہیں تاہم وہ خواتین کا بے حد احترام کرتے ہیں۔