کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے شاہ زیب قتل کیس کے تین ملزمان کو دس دن کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ شاہ زیب قتل کیس کے تین ملزمان سراج تالپور ، سجاد تالپور اور ان کے خانسامہ غلام مرتضی کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔
ملزمان کے چہروں پر کپڑا ڈال کر انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین کے جج غلام مصطفے میمن کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔ پولیس نے ملزمان کوعدالت مین پیش کر کے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے دس دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔
عدالت نے ملزمان کو دس دن کے لیے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی فاروق اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملزم شاہ رخ کے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد اس کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے ۔